نئی دہلی ۔30 مارچ ( پی ٹی آئی) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی) نے کوئلہ بلاکس تخصیص اسکام کے ایک مقدمہ کے تحت رقمی ہیرپھیر کے ضمن میں سابق وزیر کوئلہ داسری نارائن راؤ کے دو کروڑ روپئے مالیتی اثاثہ جات قرق کرلیا ہے ۔ مسٹر داسری نارائن راؤ ماضی کی منموہن سنگھ کابینہ میں کوئلہ کے مملکتی وزیر تھے ۔ ذرائع نے کہا کہ ان کی دو گاڑیاں ‘ 50لاکھ روپئے مالیتی فکسڈ ڈپازٹ کے رسید کے علاوہ رہائشی احاطہ قرق کئے گئے ہیں جن کی مجموعی مالیت دو کروڑ روپئے ہے ۔ اثاثے منجمد کرنے کے احکام 180دن تک نافذ رہیں گے ۔ اس دوران داسری نارائن راؤ قانون انسداد رقمی ہیرپھیر کی عدالتی و قانونی اتھاریٹی میں مسٹر راؤ کو قرقی کے خلاف چیلنج کرنے کی اجازت رہے گی ۔