جنگاؤں۔/9نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ کو آپشن ممبر کے لئے جنگاؤں بلدیہ کے ٹی آر ایس اور کانگریس کے ارکان بلدیہ اپنے اپنے امیدوار کو کامیاب بنانے کیلئے کوشش کررہے ہیں جبکہ بلدیہ میں کانگریس ارکان بلدیہ کی تعداد 14ہے۔ ٹی آر ایس ارکان بلدیہ کی تعداد 6ہے۔ بی جے پی کے ارکان بلدیہ 4ہیں۔ ایک سی پی ایم پارٹی کے رکن بلدیہ ہیں۔ 3آزاد ارکان بلدیہ ہیں جملہ جنگاؤں بلدیہ میں کونسلرس کی تعداد 28ہے۔ کانگریس ارکان بلدیہ کی تعداد 14رہنے کے باوجود بھی چیرمین بلدیہ کا عہدہ حاصل نہیں کرسکے۔ جبکہ ٹی آر ایس کے صرف 6ارکان بلدیہ تھے وہ لوگ بلدیہ چیرمین کے عہدہ کو حاصل کرتے ہوئے مسز پریم لتا ریڈی کو چیرمین کیلئے منتخب کئے ۔ اب اسی طرح کو آپشن ممبر کے عہدوں کو بھی حاصل کرنے کیلئے ٹی آر ایس ایم ایل اے متی ریڈی یادگیری ریڈی کوشش کررہے ہیں۔ 14نومبر کو بلدیہ کوآپشن ممبر کا انتخاب ہے۔ 3کوآپشن ممبرس ہیں جس میں ایک جنرل اور دو اقلیتوں کیلئے جس میں ایک خواتین کیلئے محفوظ ہے۔ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین جس طرح چیرمین کے عہدہ کو دیگر ارکان بلدیہ کو لیتے ہوئے حاصل کیا اس مرتبہ بھی کوآپشن ممبر کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔