لندن ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کو آج انگلینڈ اور ویلس کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان پر میچ فکسنگ کی پاداش میں لگائی جانے والی تاحیات پابندی کے خلاف دائر کردہ آخری قانونی چیلنج میں ناکامی ہوئی ہے جیسا کہ برطانوی عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ نہیں سنایا ہے۔ جج اسٹینلی برٹن نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ کنیریا کی درخواست مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر نہیں ہے ۔
میراڈونانے صحافی کوتھپڑرسیدکردیا
بیونس آئرس ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونانے شخصی سوال پوچھنے پر صحافی کو تھپڑ رسید کردیا۔ 53 سالہ سابق کھلاڑی میراڈونا بیونس آئیرس تھیٹر کی جانب جارہے تھے کہ صحافیوں کے ٹولے نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔ان میں سے ایک صحافی نے ان کے اور ان کی سابق گرل فرینڈ روسیو اولیویا کے تعلقات کے بارے سوال کیا، جس کے بعد وہ چراغ پا ہوگئے اور گاڑی سے باہر نکل کر صحافی کوتھپڑ رسید کر دیا۔