منچریال۔/25جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال ضلع کے کاسی پیٹ منڈل کے رہنے والے مسٹر ٹی بھوجنگ راؤ نے کنیا کماری تا جموں و کشمیر سیکل پر سفر مکمل کیا۔ اس خصوص میں کھیل کود ادارے، خانگی ادارے اور ڈپٹی ایس او مسٹر سریکانت ریڈی نے مسٹر بھوجنگ راؤ کے سیکل سفر کی کامیابی پر عطیات جملہ 30,000/- تیس ہزار روپئے جمع کئے اور یہ رقم ضلع کلکٹر منچریال مسٹر اروی کرنن کے ہاتھوں کلکٹر کیمپ آفس میں مسٹر بھوجنگ راؤ کے حوالے کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے مسٹر بھوجنگ راؤ سے سیکل سفر کے دوران واقعات اور مختلف ریاستوں کی تہذیب وکلچر و ثقافت ، سوچھ بھارت، عوام کے رہن سہن سے متعلق آگاہی حاصل کی۔