کنہیا کمار کے خلاف جے این یو کی کارروائی غیر قانونی : دہلی ہائی کورٹ

نئی دہلی : کنہیار کمار کے معاملے کو لے کر دہلی ہائی کورٹ سے جواہر لال نہرو یونیورسٹی انتظامیہ کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ہالی کورٹ نے جے این یو کے اس حکم کو منسوخ کردیا ہے جس میں کنہیار کمار پر ۱۰؍ ہزار روپے کا جرمانے عائد کیاگیا تھا ۔جے این یو نے حال ہی میں کنہیا کمار پر ڈسپلن شکنی کا الزام لگاتے ہوئے جرمانہ لگایا تھا ۔ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ کنہیا کمار کے تعلق سے ۴؍ جولائی کو دیاگیا فیصلہ غیر قانونی ہے ۔

کورٹ کا حکم سنانے کے دوران جے این یو کے وکیل نے کہا کہ وہ کنہیا کمار پر لگائے گئے جرمانے کو واپس لیتے ہیں ۔ہائی کورٹ نے کہا کہ بہتر ہوا کہ آپ جرمانہ واپس لے رہے ہیں ۔ورنہ میں اپنے حکم میں لکھتا کہ جو جرمانہ تم نے کنہیا کمار پر لگایا ہے ا س میں کیا کیا خامیاں ہیں ۔کنہیاکمار کے خلاف جے این یو کی کارروائی غیر قانونی ہے ۔دہلی ہائی کورٹ نے جے این یو کو اس معاملہ میں دوبارہ کنہیا کمار کے تمام معاملہ کو سننے او رپورے معاملہ کی دوبارہ جانچ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ا س حکم سے جے این یو کو بڑا دھکا لگا ہے ۔

کنہیا کے وکیل نے کورٹ میں کہا کہ بغیر سماعت کا موقع دیئے جے این یو کی اعلی سطحی جانچ کمیٹی نے ان پر ۱۰؍ ہزار روپے کا جرمانہ لگادیا ۔کورٹ سے آئے اس فیصلہ کے بعد کنہیا کمار کے بعد باقی طلبہ نے راحت کی سانس لی ہے ۔