حیدرآباد ۔ 30 جولائی ۔ ( راست ) اسکول اور کالج کے طلبہ و طالبات کیلئے کراٹوں کے مقابلے جات بمقام للیتا الگانی فنکشن ہال ، ایس وی نگر ای سی آئی ایل حیدرآباد میں منعقد کئے گئے جس میں صفدریہ گرلز ہائی اسکول کے طالبات نے شاندار مظاہرہ کیا۔ اسپاک کنگ فو اکیڈیمی کے کوچ ماسٹر جمیل خاں کی ٹریننگ میں ٹیم کٹا میں عالیہ بیگم ، فوزیہ بیگم اور امرین بیگم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ٹیم یانچہ کٹا میں عالیہ بیگم ساتویں کلاس ، فوزیہ اور امرین بیگم آٹھویں کلاس نے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ ٹیمن فانچہ کٹا میں عائشہ بیگم ، حنا بیگم ، نیہا اور مہہ جبین نے سلور میڈل حاصل کیا ۔ ٹیم کٹا میں عائشہ بیگم ، حنا بیگم ، نیہا اور مہہ جبین نے برانز میڈل حاصل کیا اور انفرادی طورپر عائشہ بیگم کو سلور میڈل ، فوزیہ بیگم کو برانز میڈل اور امرین بیگم نانچہ کٹا میں برانز میڈل حاصل کیا۔ سکریٹری ہمایوں علی مرزا ، صدر معلمہ صفیہ سلطانہ نے مبارکباد دی اور ٹیم منیجر کے فرائض تمیزالنساء بیگم نے انجام دیئے۔ ادیبہ ، اسماء ، ثمرین نے بھی سلور میڈل جیتے ۔