چندی گڑھ۔11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چمپئنس لیگ ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ کی تیاریوں کا آغاز کررہی کنگس الیون پنجاب اپنے ٹریننگ کیمپ کا کل یہاں پی سی اے اسٹیڈیم میں آغاز کررہی ہے ۔ یہ ٹریننگ کیمپ دنیا کے چند اہم کھلاڑیوں کی شمولیت کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہے کیونکہ اس کیمپ میں ویریندر سہواگ ‘ جارج بیلی ‘ ڈیوڈ ملر ‘ گلین میکس ویل اور میچل جانسن کے علاوہ مقامی کھلاڑی اکشرپٹیل ‘ رشی دھون ‘کرن ویر سنگھ ‘ تہسارا پریرا ‘ لکشمی پتی بالاجی ‘ پرویندر اوانا ‘ منن ووہرا ‘ وردمان ساہا اور مندیپ سنگھ ایکشن میں نظرآئیں گے ۔ علاوہ ازیں کوچ سنجے بانگر ‘ بولنگ کوچ جوڈیوس اور فیلڈنگ آر سریدھر بھی اس کیمپ میں شرکت کررہے ہیں۔