کنچن باغ میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /8 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ کنچن باغ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر پولیس مسٹر ورون کانت ریڈی نے بتایا کہ 45 سالہ شیخ عابدہ نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ عابدہ کنچن باغ علاقہ کے ساکن محمد خلیل کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر اور اس کا بیٹا اور داماد تینوں بیرون ملک میں رہتے ہیں۔ یہ خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ شہر میں رہتی تھی جو گذشتہ کئی دنوں سے ذہنی تکلیف اور ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ ذہنی حالت درست نہ ہونے کے سبب ذہنی تناؤ کے عالم میں اس خاتون نے انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔