کنٹونمنٹ سکندرآباد کی 14 سڑکیں عوام کے لیے ہنوز بند

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کنٹونمنٹ میں فوجی علاقوں کی سڑکوں کو عوام کے لیے کھولدینے کے حکومتی ہدایت کے باوجود 14 ایسی سڑکیں ہنوز بند ہیں عوامی آمد و رفت نہیں ہوپارہی ہے ۔ آل انڈیا کنٹونمنٹ ویلفیر اسوسی ایشن ( کانٹ ۔ انڈیا ) کے بموجب مرکزی حکومت کی جانب سے سکندرآباد کے کنٹونمنٹ علاقوں کی سڑکوں کو عوام کے لیے کھولدینے کے احکامات کے باوجود 14 ایسی سڑکیں ہیں جو کہ عوام کے لیے ہنوز بند ہیں ۔ کانٹ ۔ انڈیا کے نائب صدر جتیندسورانا نے کہا کہ انہوں نے ایک سروے کروایا ہے جس پر یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ 14 سڑکوں کو کھولنا ہنوز باقی ہے اور یہ سڑکیں کنٹونمنٹ کارڈن بار روڈ ، راجندرا سنگھ روڈ گولف کورس فلایگ اسٹاف روڈ ، بے ٹی کول سرکل ، بالاکلیو روڈ ، ایف ای ایل سرکل ، راجیو راہ دار روڈ ، آر اے لائن روڈ ، ویسلی چرچ روڈ ، ایم پریس روڈ ، سرویس روڈ اور شیوالیم روڈ قابل ذکر ہیں ۔۔