نارائن پیٹ ۔ /4 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ گورنمنٹ جونیر کالج میں کنٹراکٹ لیکچرروں کی اپنے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کے لئے جاری ہڑتال میں شرکت کے سبب اُردو میڈیم متوازی جماعتوں کو پڑھانے کے لئے صرف ریگولر (مستقل) کے دو لیکچررس موجود ہیں جس کو دیگر تمام مضامین کو پڑھانے والے کنٹراکٹ لیکچرر کی عدم موجودگی کے سبب طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔ جبکہ سالانہ امتحانات کیلئے صرف دو ماہ باقی رہ گئے ہیں ۔ جونیر کالج کے اُردو میڈیم اور تلگو میڈیم کے طلباء نے مضمون واری اساتذہ کا متبادل انتظام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج سب کلکٹر نارائن پیٹ سے نمائندگی کی ۔ طلباء نے ایک قرارداد مطالبات جس میں سب کلکٹر کو مداخلت کرتے ہوئے فی الفور اس مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ طلباء نے لکھا ہے کہ اہم مضامین کو پڑھانے کے لئے کوئی لیکچرر موجود نہیں ہے جبکہ امتحانات سر پر ہیں ۔ اگر لیکچرروں کا جلد انتظام نہیں ہوا تو ان کا ایک قیمتی تعلیمی سال ضائع ہوجائے گا ۔ انہوں نے پرنسپل جونیر کالج کے رویہ کے خلاف بھی سب کلکٹر سے شکایت کی ۔
این ای کے آر ٹی سی کو روزانہ 30 تا 40 لاکھ کا نقصان
گلبرگہ ۔ /4 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب الیاس سیٹھ باغبان چیرمین این ای کے آر ٹی سی نے بتایا ہے کہ مرکزی حکومت کے نوٹ بندی کے اچانک فیصلے سے این ای کے آر ٹی سی کو روزانہ 30 تا 40 لاکھ روپئے کا نقصان ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متوسط شہری طبقہ اور دیہات کے عوام کے پاس پیسے کی قلت ان کے ضروری سفر اور دیگر اہم مصروفیات پر اثر انداز ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا روزانہ کلکشن نام اردو میں بھی تحریر کرنے کی منظوری حاصل کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹرل بس اسٹانڈ پر اُردو میں بھی نام تحریر کردیا گیا ہے اور تجرباتی طور پر اُردو میں اناؤنسمنٹ بھی کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہرو گنج بس اسٹانڈ سے بیدر روٹ پر ایکسپریس بسیں چلانے پر غور ہوگا ۔ بیدر سے 22 کلو میٹر پہلے گلبرگہ پی جی سنٹر پر نان اسٹاپ بسیں نہیں رکتیں جس کی وجہ سے سنٹر کے لیکچرررس کو تکلیف ہورہی ہے ۔ یہاں ان بسوں کو رکوایا جائے گا ۔