کنٹراکٹ اے این ایم کی ہڑتال

یلاریڈی ۔10جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کنٹراکٹ طریقہ سے خدمات انجام دے رہے اے این ایم خواتین کے مسائل حل کرنے کاڈیمانڈ کرتے ہوئے یلاریڈی سرکاری دواخانہ احاطہ میں اے این ایم خواتین ریاست بھر کے اضلاع میں کلکٹریٹ آفسوں پر گھیراؤ کیا جائے گا ۔ اے این ایم خواتین نے مزید کہا کہ مستقل ملازمین کے برابر کام کرنے والے اے این ایم ایس کو بھی دسویں پی آر سی کے تحت کم از کم تنخواہ ادا کی جائے اور ان کے برابر الاؤنس دیئے جائیں ۔ اے این ایم کے اس احتجاجی دھرنا کی تلنگانہ یونائٹیڈ میڈیکل اینڈ ہیلت ایمپلائیز یونین ضلع جنرل سکریٹری مسٹر سنجیو نے تائیدکی ۔ سی آئی ٹی یو کی زیر صدارت بھوک ہڑتال کرنے کی بات کہی ۔ 12جون کو حیدرآباد کے سندریا وگنان کیندرم میںاجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر سنگم ضلع جوائنٹ سکریٹری پائماوتی ‘ ٹریژراحمد علی ‘ مختلف منڈل کے اے ایم ایم نے حصہ لیا ۔