تانڈور ۔ 22اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دفتر بلدیہ تا۔ڈور کا مزدور سی دامودر (عمر 30سال ) کل شام ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی اور برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ بلدی مزدور یونین کے ترجمان شری ارو ند کمار کونسلر نے الزام لگایا کہ بلدی کنٹراکٹر کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر دامودر نے خودکشی کرلی ۔ اس دوران کونسل ہال میں مجلس بلدیہ تانڈور کا ماہانہ اجلاس زیر دوران تھا ۔ اطلاع ملنے پر شریمتی کے وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ نے اجلاس کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ۔ ٹی آر ایس کو چھوڑ کر دوسری جماعت کے ارکان بلدیہ نے بلدی کنٹراکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی اور فوت ہوئے بلدی صفائی مزدور کیلئے 20لاکھ روپئے امداد جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔چوتھے درجہ کے تمام بلدی ملازمین نے دفتر پر نعش کے ساتھ دھرنا دیا اور انصاف کی مانگ کی ۔