نبتور 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)حکمراں جماعت بی جے ڈی نے آنجہانی قائد ہیمندر سنگھ کی بیوی پرتیوشا راجیشوری سنگھ کو 15 اکٹوبر کو منعقد شدنی ضمنی انتخابات کیلئے اپنا امیدوار منتخب کیا ہے۔کندھامل لوک سبھا کی یہ نشست ان کے شوہر کے انتقال کے بعد مخلوعہ تھی جس پر رائے دہی ناگزیر ہوگئی تھی۔ دریں اثناء وزیراعلی پٹنائک نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کندھامل کے رکن پارلیمان آنجہانی ہمیندر سنگھ کی بیوہ پرتیوشا راجیشوری سنگھ کو کندھامل ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی کاامیدوار منتخب کیاگیا ہے۔ مسٹر پٹنائک نے کہا کہ آنجہانی ہیمندر سنگھ ایک عوام دوست اور جفا کش لیڈر تھے اور انہیںزبردست مقبولیت حاصل تھی لہذا ہمیں یہ توقع ہے کہ ان کی اہلیہ بھی ان کے شوہر کی روایتوں کو قائم و دائم رکھیں گی۔