کندکور میں طالبہ کی مشتبہ موت

حیدرآباد۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) کندکور کے علاقہ میں ایک طالبہ کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ 18 سالہ اوما مہیشوری جو انٹر سال دوم کی طالبہ تھی۔ گزشتہ روز مشتبہ طور پر جھلس گئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اوما مہیشوری کندکور علاقہ کے ساکن شنکریا کی بیٹی 29 جون کو یہ لڑکی اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔