کندکور میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز ) کندکور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ پرشانت گوڑ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کندکور علاقہ کے ساکن راجو گوڑ کا بیٹا تھا ۔ کل گوڑ اس کی والدہ اور بھائی کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گیا تھا ۔ تقریباً دو بجے پرشانت گوڑ اس کے رشتہ دار رجنی کات 21 سالہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں پرشانت گؤڑ برسر موقع ہلاک اور رجنی کانت شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ پولیس کندکور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔