کندکور میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز)کندکور کے علاقہ میں ایک 30 سالہ شخص کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ جو گذشتہ 5 دن سے پر اصرار طور پر لاپتہ تھا ۔ 30 سالہ آر پرشو رام جو کندکور کا کارکن تھا، اس نے 15 جنوری کے دن اپنی موٹر سیکل کو اپنے کھیت کی باولی کے یہاں رکھ دیا اور اپنے بھائی کو اطلاع دی کہ وہ بہت پریشان ہے جس کے بعد وہ پر اصرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔ 17 جنوری کے دن پرشو رام کے گمشدگی کی شکایت پولیس میں کروائی گئی اور 17 جنوری کی رات اس کی نعش ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی جو انتہائی منظم شدہ حالت میں تھی پولیس کندکور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات کی ۔