مزید ایک کم عمر طالب علم کی موت
حیدرآباد۔ 6 مئی (سیاست نیوز) کندوکور علاقہ میں بس حادثہ میں ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کل بس حادثہ میں 15 افراد زخمی اور ایک خاتون ہلاک ہوگئی تھی اور اس کی شناخت نہ ہوسکی تھی تاہم پولیس نے آج اس خاتون کی شناخت خیرالنساء بیگم کی حیثیت سے کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا تعلق موسیٰ پیٹ (محبوب نگر )سے ہے ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 10 سالہ کم عمر طالب علم بی وجئے کمار ساکن فلم نگر بھی فوت ہوگیا۔