کندریا ودیا لیہ کی فائنل میں رسائی

حیدرآباد۔28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )بھوپال میں مجوزہ قومی فٹبال انڈر14 ٹورنمنٹ کے لئے حیدرآباد سے کندریاودیالیہ بولارم کی ٹیم کوالیفائی ہوئی ہے۔تفصیلات کے بموجب کنچن باغ میں منعقدہ 48 ویں علاقائی اسپورٹس میٹ میں کندریاودیالیہ نے خطابی کامیابی حاصل کی۔ٹیم نے کوچ سی پرا بھاکرریڈی کی سرپرستی میں یہ کامیابی حاصل کی اور اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ایس سرینواسولو نے ٹیم کو مبارک باددینے کے علاوہ قوی سطع کے ایونٹ میں کامیابی کے لئے نیک تمناؤںکا اظہار بھی کیا ہے۔