مٹ پلی۔/16اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملا پور منڈل کے مقام راگھوا پیٹ کے متوطن نلہ راملو 51سالہ جو گودور ابراہیم پٹنم منڈل میں قیام پذیر تھا اور کئی دنوں سے بیماری میں مبتلا تھا کئی مقامات پر علاج معالجہ کروایا ۔ اس کے باوجود کچھ افاقہ نہیں ہوا۔ راگھوا پیٹ کے قریب ایس آر ایس پی D-19 سب کنال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ مقامی ایس آئی نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
سڑک حادثہ میں 2افراد زخمی
مٹ پلی ۔/16اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ابراہیم پٹنم منڈل کے مقام بنڈہ لنگا پورو ڈیرہ کالونی کے پاس آٹو اور مخالف سمت سے آرہی موٹر سیکل کا آپس میں تصادم ہوا جس کی وجہ سے دو افراد مٹ پلی کے شری رام اور پولاسابھومیشور شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو مٹ پلی سیول ہاسپٹل میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا۔