بدفعلی کے عادی ملزم کے خلاف چندرائن گٹہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /6 جولائی (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس نے کم عمر لڑکے کا جنسی استحصال کرنے اور اسے دھمکانے کے الزام میں صلالہ بارکس سے تعلق رکھنے والے شیخ سعید بن عبدالرحمن باوزیر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ باوزیر بدفعلی کا عادی ہے اور کم عمر لڑکوں کا جنسی استحصال کرنے کے واقعات میں ملوث ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کیس میں عبدالرحمن باوزیر نے کم عمر لڑکے سے دوستی کرتے ہوئے اس کا جنسی استحصال کیا اور بعد ازاں والدین کو اس کی گھناؤنی حرکت کے بارے میں بتانے پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے بدفعلی کا عادی ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش کی جس میں یہ معلوم ہوا کہ وہ چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن میں چار وارداتوں بشمول قتل ، جنسی استحصال ، عصمت ریزی اور دھمکانے کے واقعات میں ملوث ہے ۔ چندرائن گٹہ پولیس نے باوزیر کے ساتھی محمد عبدالاکرم جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے کو بھی گرفتار کرلیا ۔ کیونکہ مذکورہ آٹو ڈرائیور باوزیر کو اس کے گھناؤنی جرم میں مدد کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ باوزیر نے کئی عمر نوجوانوں کا جنسی استحصال کیا ہے ۔