کم عمر لڑکی کے ساتھ کھلواڑ پر نوجوان اور والدہ گرفتار

اغواء اور بیرون ریاست منتقلی کا شاخسانہ ، ملزمین جیل منتقل
حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) ایک نوجوان کی نادانی اور کم عمر لڑکی کی عزت سے کھلواڑ شہر سے دور اس کے ساتھ وقت گذارنا خود نوجوان اس کی والدہ ،ساتھی اور کمسن بہن کیلئے پریشانی کا سبب بن گیا ۔ بالاپور پولیس نے اس سلسلہ میں نوجوان اعظم اللہ خان اور اس کی والدہ ساکنان ابوبکر کالونی کتہ پیٹ کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق پیشہ سے خانگی ملازم عظیم کی جان پہچان ان دونوں شکایت گذار خاتون کی دوسری لڑکی سے ہوئی ۔ جس کی عمر تقریباً 13 سال بتائی گئی ہے ۔ دوستی ہوئی تو اعظم نے اس لڑکی کا فون نمبر حاصل کرلیا اور فون پر بات کرنے لگا تھا ۔ چند روز بعد اس نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی ۔ تاہم لڑکی کی جانب سے انکار پر اس نے اپنے دل میں ٹھان لیا تھا کہ کسی بھی حال اس لڑکی سے وہ ہر حال میں شادی کرے گا۔ جس کے بعد اعظم نے اپنی والدہ سے شکایت گذار خاتون لڑکی کی والدہ سے فون پر بات کروائی ۔ تاہم یہ لوگ راضی نہیں ہوئے ۔ جس کے بعد اس نے اپنی والدہ بہن اور ساتھی کے ہمراہ 3 اگست کو لڑکی کو اغواء کرتے ہوئے اسے اپنے ساتھ املی بن بس اسٹیشن سے بذریعہ بس گلبرگہ پہونچا اور ایک لاج حاصل کرتے ہوئے لڑکی کے ساتھ زبردستی وقت گذارا اور شام حیدرآباد واپس ہوا ایک دن بعد پہاڑی شریف پہونچا اور درگاہ کے علاقہ میں ایک کمرے میں رہنے کے بعد 5 اگست کی صبح لڑکی کو اس کے مکان کے قریب چھوڑ دیا ۔ پولیس جو اس کیس کی تحقیقات میں تھی دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔