کم عمر لڑکی کا جنسی استحصال بیدر کا نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /5 جون (سیاست نیوز) کم عمر لڑکی کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں رین بازار پولیس نے بیدر کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ محمد ذیشان ساکن امان نگر اے نے اسی علاقے کی ساکن کم عمر لڑکی سے دوستی کی اور اس سے شادی کے بہانے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرلئے ۔ گرفتار ملزم نے کم عمر لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر شہر کے مختلف پارکس اور ہوٹلوں میں تفریح کروائی اور بعد ازاں اس کی عصمت ریزی کی ۔ اے سی پی میرچوک بی آنند نے بتایا کہ محمد ذیشان نے پہلے لڑکی سے محبت ظاہر کی اور اس کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد جنسی استحصال کیا ۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔