کم عمر طلبا کا استحصال ‘ مدرس گرفتار

حیدرآباد۔ 3 مئی (سیاست نیوز) مدرسہ کے 6 کم عمر طلباء سے انتہائی شرمناک حرکت کرنے والے مدرس کو پولیس آصف نگر نے گرفتار کرلیا۔ اے سی پی آصف نگر اشوک چکرورتی نے بتایا کہ زیبا باغ آصف نگر میں واقع مدرسہ کا مدرس 22 سالہ محمد ریحان انصاری متوطن دیسرا ولیج ضلع بناکہ (بہار) اسی علاقہ کے 6 کم عمر طلباء سے گزشتہ ایک ماہ سے بدفعلی کررہا تھا۔ والدین کو اس بات کی اطلاع ملنے پر آج مدرسہ پہنچ کر اس سلسلے میں احتجاج کیا اور مدرس ریحان انصاری کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا اور پھر جیل بھیج دیا۔