کم عمر طالب علم کی جنسی ہراسانی پر خانگی اسکول انچارج گرفتار

حیدرآباد ۔ /26 جولائی (سیاست نیوز) مشیرآباد پولیس نے خانگی اسکول کے انچارج کو کم عمر طالبعلم کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجو نے خانگی اسکول کے طالبعلم جس کی عمر 12 سال بتائی جاتی ہے کو گزشتہ ایک ہفتہ میں اپنے کیبن میں طلب کرتے ہوئے اسے جنسی ہراساں کیا ۔ اس گھناؤنی حرکت کا اس وقت انکشاف ہوا جب ساتویں جماعت کا طالبعلم اسکول جانے سے انکار کررہا تھا ۔ لڑکے کے ماں باپ نے پولیس سے اس سلسلے میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول انچارج راجو کو گرفتار کرلیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔