حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں13 سالہ طالب علم سوئمنگ پول میں غرقاب ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب آر سندیپ کمار ساکن بھگت سنگھ نگر چنتل اپنے دوست کے ہمراہ کل شام اسی علاقہ میںواقع خانگی سوئمنگ پول میں تیراکی کیلئے گیا ہوا تھا کہ اتفاقی طور پر وہ غرقاب ہوگیا ۔ سوئمنگ پول کا عملہ اسے بچانے میںناکام ہوگیا جس پر جیڈی میٹلہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔