کمیونٹی ہال کا سنگ بنیاد

میدک۔4مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک ٹاؤن کے مضافاتی علاقہ پلی کوٹیال میں تعمیرشدنی ماڈل کالونی میں 12لاکھ کی لاگت سے تعمیرشدنی کمیونٹی ہال کا ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں سنگ بنیاد عمل میں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ پلی کوٹیال کے علاقہ میں بے گھر مستحقین میں پلاٹس فراہم کر کے مکانات کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے اس موقع پر موجود ہاؤزنگ پراجکٹ ڈائرکٹر وینکٹیشور راؤ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلد از ان کاموں کو مکمل کرلیا جائے ۔ تقریب سنگ بنیاد کے موقع پر پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں پلی کوٹیال کے بیڑی مزدور خواتین میں وظائف کی تقسیم عمل میں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ پلی کوٹیال ایکس وے پر بورویل کی تنصیب عمل میں آئیگی ۔ اس موقع پر چیرمین بلدیہ ملکارجن گوڑ ‘ رکن ضلع پریشد لاوانیا ریڈی ‘ ای ای ہاؤزنگ دھرما ریڈی ‘ آر ڈی او ناگیش بھی موجود تھے ۔