کمیشن مانگنے والے عہدیداروںکی موجودگی میں ٹیم کا یہی حشر ہوگا: عمران نذیر

اسلام آباد۔23 فروری(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم کے جارحانہ اوپنر عمران نذیر نے الزام عائد کیا کہ پی سی بی کے ڈائریکٹر انتخاب عالم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے لئے کمیشن مانگا تھا۔ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام کو معلوم ہونا چاہئے بورڈ میں کون کون غلط ہیں۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ سے این او سی لینے کیلئے ان کے تلوے چاٹنے پڑتے ہیں اگر کھلاڑی ان کیخلاف بات کرے تو یہ ان کو نقصان پہنچائیں گے۔ اگر ایسا ہو گا تو پھر کرکٹ کا حال یہی ہونا ہے۔ سابق ٹسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا کھلاڑیوں کو باہر جانے کیلئے بورڈ سے اجازت لینی پڑتی ہے۔ عامر سہیل نے بھی انتخاب عالم کے بارے میں یہی کچھ کہا ہے۔ انتخاب عالم کی کمیشن مانگنے کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔