محبوب نگر 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب حافظ محمد معاذ انور کی اطلاع کے بموجب الحفاظ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی محبوب نگر کے زیر اہتمام علماء اور حفاظ کرام کے لئے مفت کمپیوٹر تربیت کی کلاسس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ صدر سوسائٹی نے صحافت کے نام مکتوب میں بتایا کہ حفاظ اور علماء کو آج کی عصری جدید ٹکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے سوسائٹی نے منصوبہ بنایا ہے جس کی پہلی کڑی کے طور پر کمپیوٹر تربیت کا پروگرام بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے خواہشمند علماء کرام اور حفاظ سے اپیل کی ہیکہ وہ سوسائٹی کے دفتر نزد مسجد کوثر نیو ٹاون یا 9848816010/ 7095777786 پر ربط قائم کریں۔