کمپیوٹرس کا کنٹراکٹ دلانے کا جھانسہ دو گرفتار

حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) کمپیوٹرس کا کنٹراکٹ دلانے کا جھانسہ دیکر دیڑھ کروڑ کا دھوکہ دینے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ منصورآبادکے علاقہ میں یہ واردات پیش آئی ۔ پولیس نے کے راجو ، راگھویندر اور سائیلو کو جو آپس میں ساتھی ہیں گرفتار کرلیا۔ یہ لوگ ایک ٹولی کی شکل میں کنٹراکٹ دلانے اور حاصل کرنے کا کام کر رہے تھے ان کا تعلق منصورآباد سے بتایا گیا ہے ۔ ناچارم سے تعلق رکھنے والے دو افراد راج کمار اور شرتھ کمار سے ان کی پہچان ہوئی اور انہوں نے کرناٹک پنچایت راج سے کمپیوٹر کا کنٹراکٹ دلانے کا انہیں جھانسہ دیا اور مختلف مرحلوں میں ایک کروڑ 25 لاکھ روپئے حاصل کرلئے اور نقلی دستاویزات حوالے کئے تھے ۔ تاہم کنٹراکٹ انہیں حاصل نہیں ہوا ۔ جس کے خلاف یہ لوگ پولیس سے رجوع ہوگئے ۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔