حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ناچارم کے علاقہ میں ایک مزدور کمپنی میں مشتبہ طور پر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ راکیش جو ناچارم میں رہتا تھا کل کمپنی میں کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر وزنی شئے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس ناچارم مصروف تحقیقات ہے ۔۔