کمپنی منیجر کی ہراسانی سے چوکیدار کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) کمپنی کے ایچ آر منیجرس کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آ کر ایک چوکیدار نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی۔ مادناپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 60 سالہ وائی وی رمنا نے انتہائی اقدام کرلیا۔ رمناکرماگوڑہ مادنا پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا۔ وہ ایک خانگی کمپنی میں بحیثیت چوکیدار خدمات انجام دے رہا تھا۔ رمنا اکثر نشہ کی حالت میں رہتا تھا اور کمپنی کے افراد نے اسے دھمکی دی تھی اور پابند کردیا تھا کہ وہ دوران ڈیوٹی شراب نوشی نہ کرے۔ تاہم وہ حرکتوں سے باز نہیں آرہا تھا۔ اس کمپنی کے ایچ آر منیجرس پر الزام ہے کہ انہوں نے اسے ملازمت ترک کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا جس سے تنگ آ کر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔