’ کمپلسری رجسٹریشن آف میریجس ایکٹ ‘ پر عمل درآمد پر زور

مشاورتی اجلاس سے جسٹس سبھاشن ریڈی ، نوین متل اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : تھارونی کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ ویمنس کمیشن حیدرآباد کے اشتراک سے ’ تلنگانہ کمپلسری رجسٹریشن آف میریجس ایکٹ 2002 پر عمل درآمد پر ایک مشاورتی اجلاس 31 مئی کو یہاں دی پلازا بیگم پیٹ پر منعقد ہوا ۔ جس میں کئی محکمہ جات کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں کم عمری کی شادیوں اور ٹریفکنگ کے تدارک اور ثانوی تعلیم اور روزگار پر مبنی ووکیشنل ٹریننگ پروگرامس کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ ریاست میں ہونے والی ہر شادی کے لازمی رجسٹریشن کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس کی اہمیت کو واضح کیا گیا ۔ اس اجلاس میں جسٹس سبھاشن ریڈی لوک آیوکت نے کلیدی خطبہ دیا ۔ اجلاس سے پرنسپال سکریٹری بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی نوین متل نے بھی مخاطب کیا ۔۔