کمل ہاسن ۔سونیا گاندھی ملاقات ٹامل ناڈو کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

نئی دہلی۔21 (سیاست ڈاٹ کام) مکل نیدھی اتم (ایم این ایم) کے صدر کمل ہاسن نے آج نئی دہلی میں یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ٹامل ناڈو کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فلمی اداکار سے سیاست داں بن جانے والے کمل ہاسن نے کل صدر کانگریس راہول گاندھی سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ بھی اس طرح کی بات چیت کی تھی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’میں نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے اور ہم نے ٹامل ناڈو کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ‘‘