کمل ہاسن کے خلاف پی آئی ایل قبول نہیں

نئی دہلی۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج بی جے پی لیڈر اشونی کمار اپادھیائے کی پی آئی ایل کو قبول کرنے سے انکار کردیا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ کمل ہاسن کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی جائے جنہوں نے گاندھی جی کو قتل کرنے والے ناتھو رام گوڈسے کو آزاد ہندوستان کا پہلا ہندو دہشت گرد قراردیا ہے۔