بھوپال، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں آج ووٹنگ کے دوران کئی مقامات سے ای وی ایم مشینوں میں خرابی کی خبروں کے درمیان کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس پر فوری فیصلہ لیتے ہوئے مشینوں کو بدلے ۔مسٹر کمل ناتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر سے بڑی تعداد میں ای وی ایم مشین خراب اور بند ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں جس سے ووٹنگ متاثر ہو رہی ہے ۔ ووٹروں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہے ۔ اتنی بڑی خرابی کس طرح ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلا تاخیر اس پر فیصلہ لیتے ہوئے فوری طور پربند مشینیں بدلے ۔وہیں دارالحکومت بھوپال کی جنوب مغرب اسمبلی سے کانگریس امیدوار پی سی شرما بھی ای وی ایم مشینوں میں خرابی کا الزام لگاتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔