نئی دہلی 4اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کملناتھ کو چھندواڑہ اسمبلی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدوار اعلان کیا ہے ۔کانگریس کے انتخابی انچارج مکمل واسنک نے جمعرات کو بتایا کہ پارٹی کے صدر راہول گاندھی نے کملناتھ کے نام کو منظوری دی ہے ۔ اس سیٹ سے گزشتہ اسمبلی الیکشن کانگریس کے ہی دیپک سکسینہ نے جیتا تھا۔خیال رہے کہ چھندواڑہ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے رکن پارلیمان کملناتھ نے گزشتہ برس دسمبر میں ریاست کے وزیراعلی کے طورپر حلف لیا تھا۔