نئی دہلی 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر پارلیمانی اُمور اور سینئر کانگریس قائد کمل ناتھ نئی لوک سبھا میں عبوری اسپیکر ہوں گے۔ حکومت نے اطلاع دی ہے کہ کمل ناتھ کو عبوری اسپیکر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے کیونکہ وہ لوک سبھا کے سینئر ترین رکن ہیں۔ بی جے پی قائد ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ عبوری اسپیکر باقاعدہ اسپیکر کے تمام فرائض انجام دیں گے۔ جب تک کہ لوک سبھا باقاعدہ اسپیکر کا انتخاب نہ کرلے۔