اسمبلی انتخابات سے قبل ریاستی پارٹی قیادت میں تبدیلیاں ۔ راہول گاندھی کا فیصلہ
نئی دہلی 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج پارٹی کے سینئر لیڈر کمل ناتھ کو اپنی مدھیہ پردیش یونٹ کا صدر مقرر کیا ہے۔ جیوترویدتیہ سندھیا کو پارٹی کی انتخابی کمیٹی کا سربراہ بنایا ہے۔ اس سال کے اواخر میں ریاست میں اسمبلی انتخابات کی توقع ہے۔ اس سے قبل کانگریس نے ریاستی پارٹی قیادت میں تبدیلیاں لائی ہیں۔ پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گریش چھوڈنکر کو پردیش کانگریس کمیٹی گوا کا صدر مقرر کیا گیا۔ شانتارا نایک کو تبدیل کردیا گیا ہے جنھوں نے چند دن قبل ہی استعفیٰ دیا تھا۔ صدر کانگریس راہول گاندھی نے کمل ناتھ کو صدر پردیش کانگریس کمیٹی مدھیہ پردیش مقرر کرنے کو منظوری دی ہے جبکہ جیوتردیدتیہ سندھیا کو ریاست کی کانگریس انتخابی کمیٹی کا صدر بنایا گیا۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اشوک گیہلوٹ نے کہاکہ پارٹی نے مدھیہ پردیش مقرر کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ جیوترویدتیہ سندھیا کو ریاست کی کانگریس انتخابی کمیٹی کا صدر بنایا گیا ۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اشوک گیہلوٹ نے کہاکہ پارٹی نے مدھیہ پردیش یونٹ میں یالا بچن رام نواس راوت، جیتو پٹواری اور سریندر چودھری کو ورکنگ صدور کی حیثیت سے مقرر کیا ہے۔