کمشنر بلدیہ سے نمائندگی

بیدر 4 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب فراست علی ایڈوکیٹ نے کمشنر بلدیہ بیدر سے ملاقات کر کے 6 اکٹوبر پیر عید الاضحی کے موقع پر شہر بیدر بالخصوص قدیم شہر و مساجد کے آس پاس نالیوں اور راستوں کی صفائی کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کیلئے نمائندگی کی۔ کمشنر بلدیہ بیدر نے فی الفور صفائی کو یقینی بنانے پر شہر اور ضلع بیدر میںمعقول پولیس بندوبست کرنے کی نمائندگی کی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے فی الفور ہدایت جاری کئے ۔ پولیس بندوبست کے علاوہ غیر سماجی عناصر پر نظر رکھی جائے ۔ جس سے امن و امان کی برقرار میں مدد ملے۔