محبوب نگر۔3ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر سرینواس نے بحیثیت کمشنر بلدیہ محبوب نگر جائزہ حاصل کرلیا ۔ جائزہ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی بنیادی ضروریات اور شہر کی ترقی کیلئے ہمہ جہت اقدامات کے عزائم رکھتے ہیں ۔ انہوں نے چیرپرسن بلدیہ محبوب نگر شریمتی رادھا امر سے ملاقات کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ریاستی لیبر یونین کے سکریٹری محمد قمر علی نے کمشنر کو مبارکباد دی اور ان کا خیرمقدم کیا۔