کمس پر دوسری جی آئی موٹیلٹی میٹ کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : جنوبی ہند کے مشہور ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل ، کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( کمس ) حیدرآباد پر 22 جون کو دوسری حیدرآباد جی آئی موٹیلٹی میٹ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس ایک روزہ کانفرنس کا افتتاح ڈاکٹر بھاسکر راؤ چیف کارڈیو تھوراسک سرجن اور منیجنگ ڈائرکٹر و سی ای او کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نے کیا ۔ ڈاکٹر نتیش پرتاپ ، کنسلٹنٹ گیسٹرو انٹرولوجسٹ انچارج جی آئی موٹیلٹی لیاب ، کمس نے کہا کہ جی آئی موٹیلٹی پر اس کانفرنس سے ڈسمو ٹیلٹی سے متعلق مختلف بے قاعدگیوں کو سمجھنے اور اس کے علاج میں گیسٹرو انٹرولوجسٹس کو مدد ملے گی ۔ اس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر نتیش پرتاپ نے کہا کہ اس طرح کی میٹس کے انعقاد سے جی آئی مومنٹ کی عام بے قاعدگیوں سے متعلق ڈاکٹرس میں بیداری پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ ڈاکٹر ادے چند گھوشل ، پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف گیسٹروانٹرلوجی ، سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ لکھنو اور ملک کے دیگر ماہرین نے اس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ ڈاکٹر راجیش سینانی کنسلٹنٹ گیسٹرو انٹرولوجسٹ ، جسلوک ہاسپٹل ، ممبئی اور ڈاکٹر منیش پالیوال ، کنسلٹنٹ گیسٹرو انٹرولوجسٹ ، میدنتا ہاسپٹل ، نئی دہلی نے اس کانفرنس میں حصہ لیا ۔۔