کمسن کی عصمت ریزی کرنے والا خطرناک مجرم گرفتار

ملزم کے خلاف سخت سزا کا عزم ، ڈی سی پی نارتھ زون بی سمتی
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی (سیاست نیوز) کمسن لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کے ایک گھناونے واقعہ میں ملوث ایک خطرناک مجرم کو بلارم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سی انیل نے تیسری جماعت کی طالبہ کو 2 جولائی کے روز سراون گوڑ سیندھی کمپاؤنڈ واقع مچا بلارم سے اغواء کر کے اسے اموگوڑہ ریلوے پٹریوں کے قریب لیجاکر ہاتھ پیر باندھ دیئے اور عصمت ریزی کے بعد اس کا سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا۔ 30 سالہ انیل کمار جو پیشہ سے سنٹرنگ کا کام کرتا ہے، الوال پولیس اسٹیشن کا خطرناک مجرم ہے اور اس نے اب تک 19 سنگین وارداتیں بشمول 2 عصمت ریزی اور قتل میں ملوث ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون شریمتی بی سمتی نے بتایا کہ انیل کے خلاف عنقریب چارج شیٹ داخل کی جائے گی اور اسے سزا دلانے کیلئے پولیس کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔