کمسن کی عصمت ریزی کا ملزم گرفتار

حیدرآباد ۔ /16 ستمبر (سیاست نیوز) کمسن لڑکی کی تنہائی کا فائدہ اٹھاکر اس کی عصمت ریزی کرنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔  یہ واقعہ کندکور پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں پولیس نے 18 سالہ پون کو گرفتار کرلیا ۔ پیشہ سے لیبر پون کندکور میں رہتا ہے ، اس پر داود گوڑہ علاقہ میں ایک 13 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کا الزام ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پون نے 13 سالہ کمسن لڑکی کی تنہائی کا فائدہ اٹھایا اور اسے کھیت کھلیان والے علاقہ میں لے گیا ۔ اس نے لڑکی کو ڈرا دھمکاکر اس کے ساتھ زبردستی کی ۔ پولیس کے مطابق /14 ستمبر کے دن یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے پون کو گرفتار کرلیا ہے ۔