حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) دیورانی سے دشمنی کے سبب ایک خاتون نے دیڑھ سالہ کمسن کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ یہ انسانیت سوز واقعہ سائبرآباد پولیس کے حدود چندا نگر میں پیش آیا ۔ جہاں راجیہ لکشمی نامی خاتون نے اپنی حقیقی دیورانی کی دیڑھ سالہ کمسن کو پانی میں ڈبو کر قتل کردیا ۔ کھیل میں مصروف اس کمسن کو اس ڈائن قسم کی خاتون نے پانی سے بھرے ہوئے بیارل میںمبینہ طور پر ڈال دیا اور بیارل ڈھانک دیا ۔ کچھ دیر بعد جب بچی نظر نہیں آنے لگی تب اس بات کا انکشاف ہوا ۔ راجیہ لکشمی نے اپنی دیورانی رینوکا نے بدلہ لینے کیلئے یہ انتہائی اقدام کیا۔ رینوکا راجیہ لکشمی کو اکثر طعنہ دیا کرتی تھی اور بچی کے تعلق سے اس کی دل شکنی کرتی تھی ۔ رینوکا اور راجیہ لکشمی کی شادی دونوں بھائیوں بالراج اور پرتاب سے ہوئی ۔ کمسن بچی بالراج کی بیٹی تھی اور قاتل چاچی پرتاپ کی بیوی ۔ قاتل راجیہ لکشمی کو بھی ایک لڑکی تولید ہوئی تھی اور وہ فوت ہوگئی تھی جس کے بعد سے لڑکی کے تعلق سے کچھ کہنے پر اس کی دل شکنی کی جاتی تھی ۔ چندا نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔