کمسن پردست درازی ایک شخص کا سر مونڈھ دیاگیا

حیدرآباد۔7جولائی ( سیاست نیوز) 13سالہ کمسن لڑکی سے دست درازی کرنے والے ایک شخص کو مقامی عوام نے سرمونڈھ دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30سالہ ستیش نے مقامی لڑکی سے دست درازی کرتے ہوئے اسے جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا کہ برہم مقامی عوام نے اسے پکڑ کر اس کا سر مونڈھ دیا اور بعد ازاں اسے آصف نگر پولیس کے حوالہ کردیا ۔ انسپکٹر آصف نگر مسٹر جے نرسیا نے بتایا کہ ستیش کے خلاف متاثرہ لڑکی کے رشتہ داروں نے شکایت درج کروائی اور اس سلسلہ میں اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا گیا ۔