حیدرآباد 8 مئی ( سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکا پانی کے سمپ میں گر کر فوت ہوگیا ۔راجندر نگر پولیس کے مطابق 9 سالہ چندر شیکھر جو عطا پور علاقہ کے ساکن پنڈاری کا بیٹا تھا ۔ طالب علم بتایا گیا ہے ۔ شیکھر کل اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ پانی کے سمپ میں گر کر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔