کمسن لڑکے کے علاج کیلئے مالی تعاون کی اپیل

مٹ پلی /8 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی سے قریبی مقام وینکٹ راؤ پیٹ میں مقیم مصیبت زدہ غریب خاندان محمد علی کے اکلوتے لڑکے محمد حنیف 13 معہ اہلیہ شریفہ بیگم مالی خستہ حالی اور تنگدستی کے ساتھ گذر بسر ہو رہا تھا ۔ ان کے لڑکے کو ماں باپ نے مقامی تعلیمی ادارہ میں حصول تعلیم کیلئے داخل کئے ۔ اس اثناء میں لڑکا بیمار ہوگیا ۔ لڑکے کی صحت مزید بگڑنے پر لڑکے کے خون کی جانچ اور طبی معائنہ کیا گیا جس پر طبی رپورٹ ملی کہ اس لڑکے کو تھیلیہ سیمیہ Thala seemia خون کی خرابی بیماری لاحق ہوگئی ہے اور ہر ماہ خون کی منتقلی ضروری ہے ۔ مقامی ڈاکٹروں نے کچھ دوائیاں لکھی ہیں ۔ دوائیوں کے استعمال سے بھی کچھ افاقہ نہیں ہوا ہے اور تھلہ سیمیہ بیماری سے متاثرہ لڑکے کی صحت دن بدن بگڑ رہی تھی ۔ غریب ماں باپ لڑکے کے علاج کیلئے ممبئی گئے وہاں ڈاکٹروں نے مزید معائنہ و مرض کی جانچ کئے ۔ تھلیہ سیمیہ بیماری ثابت ہونے پر لڑڑکے کے خون کی منتقلی کئے اور ہر ماہ خون کی منتقلی کیلئے ممبئی جاتے رہنے سے غریب خاندان مزید مالی تعاون کا محتاج ہوگیا ۔ اس خاندان کا مشکل سے روزآنہ گذر بسر اور جس پر ان کے لڑکے کو مہلک مرض تھلہ سیمیہ لاحق ہونے پر ملت کے اہل خیر اور درمند احباب سے مالی تعاون کی گذارش کی گئی ہے ۔ لڑکے کے والد نے غمزدہ ہوکر درمندانہ اپیل کی کہ اہل خیر حضرات مالی تعاون کے ذریعہ ان غریب خاندان کی مدد کریں اور ثواب کے مستحق ٹھرے لڑکے کے وال نے کہا کہ اس اکلوتے لڑکے کے علاج کیلئے انہوں نے سب کچھ لٹادیا ہے ۔ جو وینکٹ راؤ پیٹ کے مکان چھوٹی سی جھونپڑی میں رہ کر گذر بسر کر رہے ہیں جو اب اہل خیر احباب کے تعاون کے منتظر ہیں ۔ مالی تعاون کیلئے اکاونٹ نمبر SBH A/C 62271215904 مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9704385290 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔