کمسن لڑکی کے جنسی استحصال کے الزام میں ایک شخص گرفتار

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) نریڈمیڈ پولیس نے ایک شخص کو کمسن لڑکی کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر نریڈ میڈ مسٹر این چندرا بابو نے بتایا کہ 28 سالہ سمپت جو ایک آشرم کا نگران کار ہے ۔ اس کے خلاف 12 سالہ لڑکی جو 6 ویں جماعت کی طالبہ ہے کی والدہ نے شکایت درج کروائی ۔ آشرم کا نگران کار یہ شخص پولیس کی تحقیقات میں قصوروار پایا گیا ۔ جو لڑکی سے بدتمیزی اور اس کا جنسی استحصال کر رہا تھا ۔ پولیس نے کمسن لڑکی کی والدہ کی شکایت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سمپت کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

لاپرواہی کے الزام میں
کانسٹبل معطل
حیدرآباد۔/18مارچ، ( سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر مہیندر ریڈی نے آج کنچن باغ پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک کانسٹبل کو لاپرواہی کے الزام میں معطل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کانسٹبل سلیمان کنچن باغ پولیس اسٹیشن میں موجود لاوارث گاڑیوں کو ڈی سی ایم ویان میں شیو کمار لال اسٹیڈیم گوشہ محل منتقل کیا اور بعد ازاں اس نے مبینہ طور پر ایک گاڑی کا پہیہ اپنے ساتھ لے جارہا تھا جس پر وہاں کے ایک عہدیدار نے اعتراض کیا اور بعد ازاں اس سلسلہ میں کمشنر پولیس سے شکایت کی۔ سلیمان کو معطل کرنے کے احکامات آج جاری کئے گئے۔