کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش

کاماریڈی :8؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ملک گیر سطح پر کمسن لڑکیوں پر عصمت ریزی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ان واقعات کو ابھی عوام بھلا بھی نہیں پائی کہ اس طرح کے اور واقعات پیش آرہے ہیں ۔ تازہ ترین واقعہ میں ضلع کاماریڈی کے نصر اللہ آباد منڈل کے دڑکی میں ایک پانچ سالہ لڑکی کی کے ساتھ عصمت ریزی کرنے کی کوشش کی ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع کاماریڈی نصیر اللہ آباد منڈل کے دڑکی میں احمد حسین نامی 45 سالہ نشہ کی حالت میں اپنے مکان کے پڑوس میں رہنے والی 5سالہ کارتیکا کو چاکلیٹ دلانے کے بہانے گھر میں لے جاکر عصمت ریزی کرنے کی کوشش کی جس پر لڑکی چیخ و پکار کرنا شروع کیا تو اس کی والدہ یہاں پہنچ کر لڑکی کو چھڑالیا اور اس بات کی شکایت پولیس میں کرنے پر پولیس نے احمد حسین کو تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی اور گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔ اس واقعہ کے بعد سارے دیہات میں ہلچل پیدا ہوگئی اور احمد حسین کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔