حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : نامپلی پولیس نے ایک شخص کے خلاف کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انسپکٹر نامپلی مسٹر مدھو موہن کے مطابق نامپلی علاقہ کے ساکن 20 سالہ پرشانت کے خلاف کمسن کی عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ لڑکی کے والدین کی شکایت پر پولیس نے کارراوئی انجام دی ہے اور میڈیکل رپورٹ کے لیے طبی معائنہ کروایا گیا ہے ۔